ڈی جی آئی ایس آئی ایک ہفتہ کے سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے

بدھ 25 فروری 2015 12:13

راولپنڈی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سات روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے‘ ڈی جی آئی ایس آئی امریکی خفیہ اداروں کے سربراہان سمیت قومی سلامتی کونسل‘ اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے‘ ملاقاتوں کے دوران انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس ائی امریکہ میں خفیہ اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران انٹیلی جنس سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ امریکہ میں قومی سلامتی کونسل سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے خفیہ اداروں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ واشنگٹن کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی پینٹاگون میں امریکی دفاعی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کا حالیہ دورہ امریکہ ایک ہفتے کا ہے دورے میں انتہائی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :