ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترامریکا پہنچ گئے

بدھ 25 فروری 2015 11:35

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترامریکا پہنچ گئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترامریکا پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ سی آئی اے چیف سمیت دیگر عسکری حکام سے ملاقاتوں میں دفاعی امور اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے معاملے پر بات چیت کرینگے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر پینٹاگون، سینٹ کام اور سی آئی اےہیڈکوارٹرکا دورہ بھی کرینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سی آئی اے چیف سے ملاقات بھی کرینگے،ملاقات میں دفاعی اموراورانٹیلیجنس شیئرنگ کے معاملے پربات چیت ہوگی۔