یونس خان سے ہاتھ جوڑ کر ریٹائرمنٹ کی بھیک مانگتاہوں، رمیزراجہ

بدھ 25 فروری 2015 11:29

یونس خان سے ہاتھ جوڑ کر ریٹائرمنٹ کی بھیک مانگتاہوں، رمیزراجہ

برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ یونس خان سے ہاتھ جوڑ کر ریٹائرمنٹ کی بھیک مانگتے ہیں ۔ سابق ٹیسٹ کپتان رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں۔ آپ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے شکریہ لیکن پلیز اس ون ڈے ٹیم کو چھوڑدیں۔

(جاری ہے)

سابق کپتان رمیز راجہ نے گذشتہ دونوں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر بھی مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے یونس خان کو ٹیم سے دستبردار ہوجانے کا مشورہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں یونس کو مینجمنٹ سے کہنا چاہیے کہ انہیں ریسٹ کروایا جائے۔ ہماری فیلڈنگ بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے لیکن ہمیں جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔