پی سی بی کی یونس خان کی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید

بدھ 25 فروری 2015 11:20

پی سی بی کی یونس خان کی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید

برسبین(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجرآغا اکبر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی خبر کے بارے میں یونس خان سے بات کی ہے اور یونس خان کا کہنا ہے کہ اس حوالے انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا درحقیقت ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاوٴنٹ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر یونس خان کے نام سے ہی ایک اکاوٴنٹ کے ذریعے ٹویٹ کی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور وہ اپنے تمام پرستاروں کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :