میری ریٹائرمنٹ کی ٹوئیٹ جعلی ہے، یونس

بدھ 25 فروری 2015 11:15

میری ریٹائرمنٹ کی ٹوئیٹ جعلی ہے، یونس
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )آؤٹ آف فا رم سینئر بلے باز یونس خان نے ریٹائر منٹ کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ انکا کوئی ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ، وہ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے محنت کر رہے ہیں ۔ منگل کو یونس کے مبینہ آفیشل ٹوئٹرد اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے سبکدوش ہو جائیں گےاور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

تاہم یونس کا اصرار ہے کہ ان کا کوئی ٹوئیٹر اکاؤنٹ نہیں اور ریٹائر ہونے کی کہانی جعلی ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی بیٹنگ فارم کیلئے محنت کر رہا ہوں اور ابھی تک میں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچا نہیں ۔ ورلڈ کپ میں انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچوں میں بالترتیب 6 اور 0 رن بنانے پر سینئر بلے باز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ دورے کے بعد سے اب تک 37 سالہ یونس آٹھ میچوں میں صرف 78 رنز ہی بٹور سکے ہیں۔ یونس نے 263 ون ڈے میچوں میں 7203 رنز بنا رکھے ہیں۔ گزشتہ سال یو ا ے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سنچری بنانے کے بعد ہی یونس کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈبل سینچری سمیت 468 رنز بنائے تھے۔