پشاور اور لاہور میں امریکی سفارتخانے بند ، امریکیوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کی ہدایت

بدھ 25 فروری 2015 11:04

پشاور اور لاہور میں امریکی سفارتخانے بند ، امریکیوں کو پاکستان کا غیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے لئے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں ، پشاور اور لاہور کے قونصل خانے بند جبکہ شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سفر کرنے میں احتیاط کریں ، اس سے پہلے امریکا نے گزشتہ برس آٹھ اگست کو سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ۔

حالیہ ہدایت نامے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں قونصل جنرل عوامی سروس کے لئے کام جاری رکھیں گے ، جبکہ پشاور میں قونصل خانہ مکمل بند ، اور لاہور کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو امریکی شہریوں کے لئے خطرناک ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :