دہشتگردی کیخلاف جنگ ، امریکہ کا پاکستان کو 3.4 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

بدھ 25 فروری 2015 10:48

دہشتگردی کیخلاف جنگ ، امریکہ کا پاکستان کو 3.4 ارب ڈالرز کی امداد دینے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ، امریکا پاکستان کے ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینٹ کی مالیاتی کمیٹی کے رو برو اپنے بیان میں کہا گزشتہ ماہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی اور ان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کا زبردست جذبہ پایا ۔

(جاری ہے)

امریکا پاکستان اور افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ امریکا توانائی ، صحت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ترقی کے لئے پاکستان سے تعاون کر رہا ہے ۔ افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ کیری نے کہا افغان قیادت کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر مشورے جاری رکھیں گے ، نئی افغان حکومت کی امداد کے لئے کانگریس سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی درخواست کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :