پشاور اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے‘ خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 24 فروری 2015 23:28

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پشاور شہر ور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکار ڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے شہر میں خوف ہراس پھیل گیا ہے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :