بولان ‘ریموٹ کنٹرول حملہ ،ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی

منگل 24 فروری 2015 23:28

بولان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) بولان کے قریب ایف سی اہلکاروں کی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کوئٹہ سے پچاس کلومیٹر دور مارواڑ روڈ پر ایف سی کی اسپیشل ٹیم کچی سڑک پر نصب بارودی سرنگوں کو صاف کرنے گئی تھی، اس دوران ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا، جس کے نیتجے میں ایک اہلکار لانس نائیک محمد خان شہید اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد ایف سی کی مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :