میں نے سپیکر کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ڈپٹی سپیکر کے پاس جمع کروادیا ہے‘ میری اور ایم کیو ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو سکی ‘ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے‘ میں بکری نہیں ‘ان گائیڈڈ میزائل ہوں‘ایم کیو ایم آرگنائزڈ پارٹی ہے اس کا معیار نیشنل پارٹی والا نہیں‘ ایم کیو ایم سے ابھی علیحدگی اختیار نہیں کی،

متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی میڈیا سے بات چیت

منگل 24 فروری 2015 23:26

میں نے سپیکر کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ڈپٹی سپیکر کے پاس جمع ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ میں نے سپیکر کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ڈپٹی سپیکر کے پاس جمع کروادیا ہے‘ میری اور ایم کیو ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو سکی ‘ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے‘ میں بکری نہیں ‘ان گائیڈڈ میزائل ہوں‘ایم کیو ایم آرگنائزڈ پارٹی ہے اس کا معیار نیشنل پارٹی والا نہیں‘ ایم کیو ایم سے ابھی علیحدگی اختیار نہیں کی۔

وہ منگل کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 15 دن پہلے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کردیا تھا اب سپیکر نہیں تھے تو ڈپٹی سپیکر کے پاس استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کو نہیں چھوڑا‘ فی الحال اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاست ایم کیو ایم سے مختلف ہے میں اور ایم کیو ایم آپس میں مس فٹ تھے اسلئے استعفیٰ دیا اور میں سمجھ رہا تھا کہ ایم کیو ایم مجھ سے اور میں ایم کیو ایم سے ناانصافی کررہا ہوں۔

نبیل گبول نے کہاکہ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ وہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے یا دھمکی دے۔ میرے ساتھ بھی کافی لوگ ہیں۔ میں کوئی بکری نہیں ہوں جسے جہاں چاہے کوئی باندھ لے۔ کراچی میں سیاست کرتا رہوں گا اور عنقریب ایک بڑی سیاست کا اعلان کروں گا۔ اور مزید لائحہ عمل کا اعلان (آج) بدھ کو پریس کانفرنس میں کروں گا۔