نبیل گبول نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا‘ وہ اب بھی متحدہ کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں‘ نبیل گبول کے بیان پر ان سے جواب طلبی ہو گی ‘ایم کیو ایم غریبوں اور علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے،

قومی اسمبلی میں متحدہ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل کی نبیل گبول کو استعفیٰ سے روکنے میں ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 23:26

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ نبیل گبول نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا‘ وہ اب بھی متحدہ کے کارکن اور رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں‘ نبیل گبول کے بیان پر ان سے جواب طلبی ہو گی ‘ایم کیو ایم غریبوں اور علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں نبیل گبول کو استعفیٰ سے روکنے میں ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول حلقے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے وقت نہیں دے رہے تھے، اس لئے انہوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، پارٹی رکنیت سے نہیں، وہ اب بھی متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سی ای سی کے رکن ہیں، نبیل گبول نے پارٹی کو آگاہ کر دیا کہ وہ پارٹی کو زیادہ وقت نہیں دے سکتا اور پارٹی سے متعلق نیشنل لیول بیان پر نبیل گبول سے پوچھا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات کیوں کی، متحدہ قومی موومنٹ تو غریبوں کی اور پورے پاکستان کی جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :