سابق ہیڈ ماسٹر حضرت شا ہ کا غذرحلقہ 2سے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان

منگل 24 فروری 2015 23:25

غذر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سابق ہیڈ ماسٹر حضرت شاہ نے غذرحلقہ 2سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔گاہکوچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24سال محکمہء تعلیم میں بحیثیت استاد خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہونے کا میرا اصل مقصد الیکشن میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کرنا ہے بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی بھی سرکاری ملازم سیاست میں کامیاب نہیں ہو سکتا میں اس سوچ کو ختم کرنے کے لئے عملی سیاست میں حصہ لے رہا ہوں اور انشااللہ کامیاب ہو کر ایسے شکوک و شبہات کو ختم کر دونگا ۔

انہوں نے کہا کہ بعض افراد اپنی ذات کے لئے ،بعض جائیدادیں بنانے کے لئے جبکہ بعض کئی عوامی نمائندے اپنے قرضے چکانے کے لئے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں لیکن میری سوچ ان سے بلکل مختلف ہے میں صرف اور صرف عوامی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں میں اپنے حلقے کے عوام سے یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ صرف مجھ ووٹ دے بلکہ عوام کو میں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ایسے نمائندے کو ووٹ دے جو عوام کے لئے مخلص ہوں کیونکہ کوئی بھی عوامی نمائندہ حقیقی طور پر حلقے کے عوام کا چہرہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اعتبار سے ضلع غذر دیگر اضلاع سے سب سے ذیادہ آگے ہے ایسے میں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پڑھے لکھے نمائندوں کا انتخاب کرے۔عموماًہمارے منتخب نمائندے عوامی طاقت سے الیکشن جیتنے کے بعد خود کو بہت بڑی شخصیت سمجھنے لگتے ہیں جو کہ ان کی بھول ہے اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو الیکشن جیتے یا ہارے وہ ہمیشہ عوام کے درمیان ہو تا ہے ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ تھانے میں صلح کروانا ،شناختی کارڈ بنوانا یا ضلع کے ڈی سی سے ملنا کسی بھی طرح عوامی نمائندے کے شایان شان نہیں عوامی نمائندہ وہ ہوتا ہے جو اجتماعی طور پر علاقے کے مفاد میں بڑے بڑے کام کرے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،نیشنل بنک و دیگر بڑے اداروں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ موجود ہونے کے باوجودگلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ان اداروں میں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں الیکشن جیتنے کے بعد ان اداروں میں بیروزگاروں کو ایڈجسٹ کروانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کو فروغ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اگر ان کو عوام نے خدمت کا موقع دیا تو غذر میں معیاری تعلیمی اداروں کا جھال بچھا دیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ محکمہء تعلیم کے بجٹ سے 25 فیصد بھی بچوں تک نہیں پہنچتا اگر اس پر کام کیا جائے تو تعلیم کا معیار بہتر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطے کی کوشش کی لیکن حلقے کے عوام کی خواہش پر وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں الیکشن جیتنے کے بعد گلگت بلتستان میں جس جماعت کی حکومت بنے گی بلا مشروط وہ اس جماعت کی حمایت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :