اینٹی ڈینگی مہم،ڈی سی اوز سے متحرک نوجوانوں کا ڈیٹا طلب،

اضلاع میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی لسٹ حکومت کو ارسال کریگی

منگل 24 فروری 2015 23:23

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے پنجاب بھر کے ڈی سی وز کو جاری ایک مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ”اینٹی ڈینگی مہم “ کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں سے متحرک اور گریجویٹ نوجوانوں کا ڈیٹا فوری طور پر اکٹھا کریں،حکوت پنجاب کی ہدایت پر جاری مراسلہ کے مطابق اکٹھا ہونے والی فہرستوں سے مذکورہ اضلاع میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی جس کے تحت کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی لسٹ تیار کر کے دو ہفتوں میں پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ”اینٹی ڈینگی مہم“ شروع کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ بدلتے موسم کے ساتھ ڈویژن،ضلع اور تحصیل سطح پر ڈینگی کے خلاف مہم کو تیز کرکے خطرہ سے بروقت نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :