ٹانک کے گاؤں آماخیل میں واپڈا ریکوری ٹیم کو پولیس سمیت شہریوں نے یرغمال بناکر گرفتار4آفراد کو چھڑالیا ،واپڈا نے بجلی سپلائی منقطع کردی

منگل 24 فروری 2015 23:23

ٹانک ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ٹانک کے گاؤں آماخیل میں واپڈا ریکوری ٹیم کو پولیس سمیت شہریوں نے یرغمال بناکر گرفتار4آفراد کو چھڑالیا ،واپڈا نے بجلی سپلائی منقطع کردی، ہم باقاعدگی سے بل آدء کرتے ہیں24 گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی دی جاتی ہے اُلٹا ہمیں تنگ کیا جارہاہے شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزواپڈا پولیس نفری ریکوری ٹیم کے ہمراہ ٹانک کے شہر آماخیل ریکوری کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے جہاں پر چار شہریوں کوگرفتار کرکے لے جارہے تھے کہ دریں آثناء شہری انتہائی مشتعل ہوکرر یکوری ٹیم کو پولیس سمیت یرغمال بناکر گرفتار شہریوں کو زبردستی چھڑالیا اورگرفتاریوں کو بلاجواز قراردیتے ہوئے آماخیل،ملازئی روڈ کو احتجاجا ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیااس موقع پر مختلف شہریوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹیم ریکوری کے نام شریف شہریوں بے جاء تنگ کررہی ہے ریکوری کے نام پر آپنی جیب گرم کرکے واپڈا اور عوام دونوں کا نقصان کر رہے ہیں اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں نہیں جارہاجبکہ پیسے وصولی کے باوجود بھی عوام کے ذمہ بقایاجات جوں کے توں رہتے ہیں اور انہیں آپنے علاقہ میں نہ چھوڑنے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :