کینٹ پولیس نے قتل کیس اورجیل پردہشتگردوں کے حملے کے دوران فرارہونیوالے اشتہاری ملزم غلام سبحانی کودوران گشت گرفتارکرلیا

منگل 24 فروری 2015 23:22

ڈیرہ اسماعیل خان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) کینٹ پولیس نے قتل کیس اورجیل پردہشتگردوں کے حملے کے دوران فرارہونیوالے اشتہاری ملزم غلام سبحانی کودوران گشت گرفتارکرلیا‘نیوبنوں چونگی کے قریب دوفلائنگ کوچزکے درمیان تصادم میں مسافربال بال بچ گئے‘بندکورائی پولیس نے چاہ پیپل والاکے سیم نالہ کے رہائشی ملزم سے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔

اراضی کی مقدمہ بازی کے تنازعے پرچوبیس سالہ لڑکی کواغواء کرلیاگیا‘ٹاؤن پولیس نے ڈسٹری نمبرچھ کے قریب سے آدھاکلوچرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ منہاج سکندربلوچ نے اشتہاری ملزم غلام سبحانی ولدمیراکبرسکنہ جھوک موہانہ موسیٰ ٹاؤن کودوران گشت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزم قتل کیس میں سنٹرل جیل میں قیدکے دوران دہشتگردوں کے حملے کے دوران جیل سے فرارہوگیاتھا۔

بندکورائی پولیس نے شیرزمان ولدعبدالرحمن سکنہ سیم نالہ چاہ پیپل والاسے ایک وی ڈی رائفل‘ایک بندوق بارہ بوراوردس کارتوس برآمدکرلئے۔ٹاؤن پولیس نے ڈسٹری نمبرچھ کے قریب سے عارف ولدسرورسکنہ ظفرآبادسے آدھاکلوچرس برآمدکرلی۔نیوبنوں چونگی کے قریب دوفلائنگ کوچزآپس میں ٹکراگئیں۔خوش قسمتی سے تمام مسافرمحفوظ رہے۔تھانہ کینٹ کی حدودمیں صدیق آبادمریالی کے عبدالرحیم ولدعبدالعزیزنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسکی 25سالہ بیٹی پروین بی بی ڈاکٹرسرداربہادرسے آنکھیں چیک کروانے کیلئے آئی تواراضی کی مقدمہ بازی کے تنازعے پرملزمان عبدالصمدولدعبدالعزیزاوریاسمین بیگم زوجہ عبدالصمدسکنہ محلہ قاضیانوالہ ٹانک نے اس کواغواء کرلیا۔

متعلقہ عنوان :