ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرگومل یونیورسٹی کی حدودمیں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 61مشتبہ افرادگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔

منگل 24 فروری 2015 23:22

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرگومل یونیورسٹی کی حدودمیں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 61مشتبہ افرادگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔غیرقانونی طورپرمقیم دوافغان باشندے بھی گرفتار‘82تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ کے دوران68کوسیکورٹی سخت بنانے کی ہدایت۔

14تعلیمی اداروں کی ریہرسل‘بائیس دینی مدارس اورفرقہ واریت ودہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے دوملزمان کی چیکنگ‘ایک اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے گومل یونیورسٹی کی حدودمیں سرچ آپریشن کے دوران 64مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے دورائفلز‘ایک شارٹ گن اور35کارتوس برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

پچاس مکانات‘سات ہوٹلزوسراؤں اوربائیس دینی مدارس کی چیکنگ کی گئی۔دستاویزات پیش نہ کرسکنے پردوافغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔فرقہ واریت ودہشتگردی کے سابقہ مقدمات میں ملوث شیڈول فورکے دوافرادکی چیکنگ کی گئی جبکہ ایک اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے 82تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی چیکنگ کے دوران سیکورٹی موثرنہ ہونے پر68تعلیمی اداروں کوہدایات جاری کی گئیں جبکہ چودہ تعلیمی اداروں کی ریہرسل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :