کینٹ پولیس نے جامعہ غوثیہ رضویہ مہریہ عیدگاہ مریالی میں گیارھویں شریف کے جلسہ میں ساؤنڈسسٹم کے استعمال اورانگریزوں کیخلاف نازیبااورنعرہ بازی کرنے پردوعلماء سمیت 800کے قریب افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا

منگل 24 فروری 2015 23:19

ڈیرہ اسماعیل خان( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کینٹ پولیس نے جامعہ غوثیہ رضویہ مہریہ عیدگاہ مریالی میں گیارھویں شریف کے جلسہ میں ساؤنڈسسٹم کے استعمال اورانگریزوں کیخلاف نازیبااورنعرہ بازی کرنے پردوعلماء سمیت 800کے قریب افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ اومنہاج سکندربلوچ کی مدعیت میں153A-153/16MPOکے تحت عصمت اللہ ایسرسکنہ مریالی اورنزاکت شاہ گیلانی سمیت آٹھ سوکے قریب افرادکیخلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ بریلوی گروپ کے جامعہ غوثیہ رضویہ مہریہ عیدگاہ مریالی کے گیارھویں شریف کے جلسہ میں ساؤنڈسسٹم کااستعمال کیاگیااورانگریزوں کیخلاف نازیباالفاظ استعمال کئے اورنعرہ بازی کی جس سے نقص امن کاخدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :