وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے نادرہ میں مبینہ طور پرسابق چےئرمین نادرہ سلیم معین کے نام پر سینکڑوں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے مافیا جان بچانے کے لیے سرگرم ہو گیا

منگل 24 فروری 2015 23:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے نادرہ میں مبینہ طور پرسابق چےئرمین نادرہ سلیم معین کے نام پر سینکڑوں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے مافیا جان بچانے کے لیے سرگرم ہو گیا ،خیبر پختونخوا میں نادرہ کے دفتر سے افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کی مد میں ایف آئی اے کی جانب سے تین افراد کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہیڈ کواٹر میں مبینہ طور پر جعلی شناختی کارڈ بھاری رقم کے عوض جاری کرنے والے مافیا نے ہاتھ پیر مارنا شرو ع کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں نادرہ کے دفتر سے افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنا اتنا آسان نہیں ہے اس کام کے ہیڈ کواٹر سے معاونت لی گئی ہے جس کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آنے کا قومی امکان ہے ۔ جس کے بعد نادرہ ہیڈ کواٹر سمیت دیگر دفاتر میں موجود مافیا کے افراد نے نا صرف ریکارڈ میں خورد برد بلکہ جا بچانے کے لیے بھی کوششیں تیز کردی ہیں ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ہیڈ کواٹر کے ترجمان فائق علی نے اپنے موقف میں کہا کہ کے پی کے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاریوں اور ہیڈکواٹر میں موجود اطلاعات کے حوالے سے معلومات جمع کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے

متعلقہ عنوان :