4بلیک لسٹڈ ملزمان کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا

منگل 24 فروری 2015 23:14

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے عملے نے کاغذات کی پڑتال کی تو محمد مدثر نامی مسافر جو پرواز نمبر EY/244 کے ذریعے بیرون ملک جا رہا تھا کہ پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہریں صاف کی گئی تھیں جبکہ 3دیگر بلیک لسٹ کیٹگری کے مسافر 1ابرار حسین،2 شفقت مصطفی، 3چوہدری محمد اشرف کو آصف لوڈ کردیا گیا، ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیاہے، جہاں ان سے تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔