ایف آئی اینے انسانی سمگلر کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا

منگل 24 فروری 2015 23:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے) پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ کے سرکل نے انسانی سمگلر کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا، ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق محمد عرفان نامی بدنام زمانہ انسانی سمگلر جو کہ مقدمہ نمبر 211/2014 میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔