ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

منگل 24 فروری 2015 23:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء )ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور وہاں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔