احتساب عدالت نے کروڑوں روپے لوٹنے والے ڈبل شاہ کیس میں چار افراد کو نوٹس جاری کردئیے

منگل 24 فروری 2015 23:09

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)احتساب عدالت نے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے افضل خالق عرف ڈبل شاہ کیس میں چار افراد کو نوٹس جاری کردئیے احتساب جج ابراہیم خان کی عدالت میں افضل خالق ڈبل شاہ کیس کی سماعت ہوئی جس پر 84.

(جاری ہے)

5 بلین روپے لوگوں سے فراڈ کے ذریعے لینے کا الزام ہے اس کیس میں سیدواجد حسن اور سبط الحسن ضمانت پر ہیں جبکہ امتیاز خالق اور نوید اختر کیس میں مفرور ہیں جس پر احتساب جج نے اگلی پیشی پر چاروں افراد کو پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے اس کیس میں ڈبل شاہ نے موقف اپنایا ہے کہ سبط الحسن کی توسط سے اس نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈبل شاہ کو تین ارب روپے دئیے ہیں۔