احتساب عدالت نے33لاکھ روپے خورد برد الزام میں گرفتار ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

منگل 24 فروری 2015 23:09

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) احتساب عدالت نے33لاکھ روپے خورد برد الزام میں گرفتار ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیااحتساب جج ابراہیم خان کی عدالت میں جی پی او کے پوسٹ ماسٹر جنرل عبدالستار خان پیش ہوئے جن پر نیب نے تینتیس لاکھ روپے کے غبن کا الزام عائد کیا ہے نیب کے وکیل نے تحقیقات کیلئے ریمانڈکی درخواست کی جو احتساب جج نے منظور کرتے ہوئے دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے ملزم عبدالستار خان کا موقف ہے کہ اس کیس میں جی پی او کے حکام ان سے پیسے لیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :