اشتر اوصاف علی کو وزیر اعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنے کی سمری منظور،

آئندہ 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ‘عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا

منگل 24 فروری 2015 23:06

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء )ممتاز قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزارت قانون کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے اور آئندہ24گھنٹوں میں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے اشتر اوصاف علی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اشتر اوصاف علی کا شمار ممتاز آئینی ماہرین میں ہوتا ہے اور وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔جبکہ اشتر اوصاف علی شریف برادران کے نیب کیسز سمیت اہم کیسز میں بطور وکیل بھی کام کر چکے ہیں۔