معین خان نے کسینو میں 10 سے 15 ہزار ڈالر کا جواء کھیلا : عینی شاہد

منگل 24 فروری 2015 23:03

معین خان نے کسینو میں 10 سے 15 ہزار ڈالر کا جواء کھیلا : عینی شاہد

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی جانب سے جواءخانہ جانے کے حوالے سے عینی شاہد کے نئے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پاکستان کے میچ سے قبل جواءخانے میں دیکھے گئے تھے جبکہ عینی شاہد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ معین خان کرائسٹ چرچ کے کسینو میں جواءکھیل رہے تھے جبکہ اس موقع پر انہوں نے 10 سے 15 ہزار ڈالر کا جواءکھیلا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 2 سال کی تنخواہ ایڈوانس میں لے چکے ہیں جبکہ اس تنخواہ کی مالیت لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معین خان کی دو سال کی تنخواہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ یہ رقم وہ پہلے ہی لے چکے ہیں۔اب اگر معین خان مستعفی ہوتے ہیں یا انہیں چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے اس کے باوجود یہ سودا معین خان کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :