گلگت بلتستان میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے،شیریں مزاری

منگل 24 فروری 2015 23:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہاہے گلگت بلتستان میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اگرگلگت بلتستان کے حقوق پرڈاکہ ڈالاتوسڑکوں پرنکلیں گے ۔

(جاری ہے)

گورنرگلگت بلتستان برجیس طاہرکی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی نگراں حکومت کوریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایاجارہاہے ،گلگت بلتستان کے حقوق پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،2009ء آرڈیننس میں ترمیم نامنظورہے ،گلگت بلتستان کاگورنرمقامی ہوناچاہئے۔