قومی ایکشن پلان وقت کی ضرورت تھا ، یہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ، ضرب عضب آپریشن ہماری بقاء و سلامتی کا ضامن ہے ، افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،

پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چےئرمین پیر سید سیف اللہ خالد کی عشائیہ میں گفتگو

منگل 24 فروری 2015 22:55

نارووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چےئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی القادری نے کہا ہے کہقومی ایکشن پلان وقت کی اہم ترین ضرورت تھا اور یہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس میں ملکی ترقی و خوشحالی کاراز پہناں ہے۔ضرب عضب آپریشن ہماری بقاء و سلامتی کا ضامن ہے اور اس سلسلہ میں افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ہمارے کل کیلئے اپنا آج کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمار احقیقی سرمایہ ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وہ منگلکو آستانہ عالیہ قادریہ مہاجن شریف میں پیر سید ظفر حسین شاہ بخاری کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ سے گفتگوکر رہے تھے۔اس موقع پرمرکزی سینئر وائس چےئرمین پیر سید امجد علی شاہ گیلانی القادری ، پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی،سیکرٹری انفارمیشن ملک مظہر حسین اعوان ،حافظ محمد علی حسن قادری و دیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے اور اس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے ۔پاکستان بنانے والے ہی پاکستان کے دفاع میں دل و جان سے حکومت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خودکش بمبار انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں،غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے والے ظالمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

عوام مکمل طور پر حکومت کا ساتھ دے اورسماج دشمن عناصر کی نشاندھی کرکے اپناقومی فریضہ پورا کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ندوکے محمد جاوید ناگرہ نے کہا کہ ملک میں امن وامان کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔عوام کی جان و مال کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ڈی پی او نارووال کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :