تحریک انصاف کی مخلوط صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، دستیاب وسا ئل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے،
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی کی بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ دیر پائین کے صدر اورعلاقہ معززین سے گفتگو
منگل 24 فروری 2015 22:46
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور دستیاب وسا ئل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کئے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ دیر پائین میں مجوزہ ریسورس سنٹر کے معائنے کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ دیر پائین کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ اور معززین علاقہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ قانون ، ڈائریکٹر ہیومن ر ائٹس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ وکلاء کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ بار کے صدر نے صوبائی وزیر کو باضابطہ طور پر بار کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ دیر پائین کا دورہ کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.