پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے لاپتہ شہری کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرنے پرتمام حراستی مراکز کو نوٹس جاری کردیے،لاپتہ شہری کی معلومات و رپورٹ پیش کرنے کا حکم

منگل 24 فروری 2015 22:46

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے لاپتہ شہری کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرنے پر صوبے بھر کے حراستی مراکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہری کی معلومات و رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جب کہ ایک افغان لاپتہ باشندے کی موت کی تصدیق کر دی گئی اور9کیسیز ایڈیشنل رجسٹرار کو ریفر کر دیئے گئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میانخیل اور جسٹس داؤد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی افغان باشندے محمد انور کی اہلیہ شاہدہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتا یا کہ افغان باشندے کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ لاپتہ قائم جان کی جانب سے دائر درخواست پر کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا جس پر عدالت نے تمام حراستی مراکز کو نوٹس جاری کرکے لاپتہ شہری کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے 9نامکمل کیسیز ایڈیشنل رجسٹرار کو ریفر کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :