ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کا آرمی پبلک سکول واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

منگل 24 فروری 2015 22:45

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور نے آرمی پبلک سکول واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کر لی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس صدر بار رضاء اللہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس ایک قراداد پیش کی گئی جس میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی مذمت کی گئی اور سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا قرارداد منظور کر لی گئی اجلاس میں وکالء کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا مسائل کے حوالے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی گئیں ۔