لنڈی کوتل میں امن و اما ن کی حالت تسلی بخش ہے ،پاک افغان بارڈر پر نیو سکرینگ سسٹم فعال ہونے کے بعد سیکورٹی مزید بہتر ہو جائے گی، شدت پسندوں کے خلاف خیبر 2 آپریشن جلد از جلد شروع ہو گا،علاقہ میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے،

کمانڈنٹ خیبر رائفل طارق حفیظ کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات

منگل 24 فروری 2015 22:45

لنڈی کوتل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کمانڈنٹ خیبر رائفل نے کہا ہے کہ لنڈیکوتل میں امن و اما ن کی حالت تسلی بخش ہے ،پاک افغان بارڈر پر نیو سکرینگ سسٹم فعال ہونے کے بعد سیکورٹی مزید بہتر ہو جائے گی شدت پسندوں کے خلاف خیبر 2 اپریشن جلد از جلد شروع ہو گا۔علاقہ میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔منگل کو صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ لنڈیکوتل میں امن و امان کی حالت کافی بہتر ہے پاک افغان شاہرہ پرلوگ دن رات بلاخوف سفر کرتے ہیں فورسز نے وطن عزیز کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور ائندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا انہوں نے کہا ہم نے شدت پسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہیں ابتک ہم نے پچیس شدت پسند گرفتار کر لئے ہیں اور مزید گرفتاری کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں جو بھی ملک دشمن عناصر علاقہ میں داخل ہو گا بچ نہیں پائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں کمانڈنٹ خیبر رائفل نے کہا طورخم میں نیوسکرینگ سسٹم کا کام مکمل ہونے والا ہے اور مارچ میں سکرینگ سسٹم شروع ہو جائے گااس سسٹم کے تحت شدت پسندوں کی ملک داخل ہونی کی گنجائش ختم ہو جائیگی۔کمانڈنٹ خیبر رائفل نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف اپریشن خیبر2 کی تیاریا ں ہو چکی ہیں اور بہت جلد اپریشن شروع ہونے والا ہے جس کی بدولت شدت پسندوں کاکمر ٹوٹ جائیگا۔