چارسدہ ،گورنمنٹ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول میں خواص باختہ چوکیدار کی ہوائی فائرنگ ، بگدڑ مچنے سے کئی طالبات ومعلمات زخمی

منگل 24 فروری 2015 22:45

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) چارسدہ میں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول وردگہ میں خواص باختہ چوکیدار کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بگدڑ مچ گئی جس سے کئی طالبات ومعلمات زخمی ہوگئیں ۔ سکول میں موجود طالبات و معلمات کی چیخ وپکار ، بعض طالبات بے خوش۔موجودہ حکومت نے اگر ایک طرف طلبہ وطالبات کی زندگیاں محفوظ بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکول انتظامیہ کو اسلحہ رکھنے کا پابند بنا کر ایک مستحسن فیصلہ کیا ہے تو دوسری طرف اسلحے کے استعمال اور دیگر لازمی قواعد وضوابط سے یکسر نابلد اور غیر تربیت یافتہ سکول سٹاف کسی بھی وقت کوئی بھی مسئلہ کھڑا کر سکتے ہیں ۔

گزشتہ روز ایسے ہی ناخوشگوار منظر گورنمنٹ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول وردگہ سرڈھیری میں دیکھنے کو ملا جب سکول ہذا میں خدمات انجام دینے والے مسلح چوکیدارہمایون نے خواص باختگی اور اناڑی پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے بے ساختہ ہوائی فائرنگ اور گولیوں کی تھڑ تھڑا ہٹ سے سکول میں زیر تعلیم معصوم بچیوں کو سانحہ پشاور کا یاد دلاتے ہوئے بگدڑ اور دھکم پیل کا ماحول پیدا کیا ۔

(جاری ہے)

معصوم بچیوں اور استانیوں نے جان بچانے کی خاطر کلاس رومز سے بے سرو سامانی کی حالت میں بھاگ کر نکلنے اور جان بچانے کی خاطر بعض معصوم طالبات کو پاؤں تلے روندھتے ہوئے بری طرح زخمی کر دئیے جبکہ بعض طالبات انتہائی ڈر اور خوف کی وجہ سے بے خوش ہو کر گر پڑے ۔ مذکورہ سکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین اور وردگہ کے سماجی ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعے کی تدارک اور بچیوں اور معلمات کی زندگیاں بنانے کیلئے مذکورہ چوکیدار ہمایوں کی ہر طرح سے تربیت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :