صحافی معاشرے کی اصلاح کیلئے غیر جانبدارانہ اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی تکمیل کریں،چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں کی باہمی اتحاد واتفاق ، مشاورت اورجذبہ قابل داد اور قابل تحسین ہے،

چارسدہ پریس کلب کے صدر حاجی سرتاج کا جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب

منگل 24 فروری 2015 22:44

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)چارسدہ پریس کلب کے صدر حاجی سرتاج نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی اصلاح کیلئے غیر جانبدارانہ اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی تکمیل کریں، چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں کی باہمی اتحاد واتفاق ، مشاورت اورجذبہ قابل داد اور قابل تحسین ہے ۔ ضلع بھر کے تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مثبت صحافتی سر گرمیاں چارسدہ پریس کلب کی اولین ترجیح ہے۔

منگل کویہ بات انھوں نے چارسدہ پریس کلب کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پریس کلب کابینہ کے عہدیداران نائب صدر قیصر محمود، جائنٹ سیکرٹری کفایت اللہ یوسفزئی ، فنانس سیکرٹری سیف اللہ جان ، واجد آفریدی ، نصراللہ خٹک ، علی اکبر مہمند ، حافظ وزیر محمد ، سید شاہ رضا شاہ باچا ،مشتاق احمد، سراج علی ، اشفاق عمرزئی ، شہریارشاہ ،سلمان شاہ ، ناصر شاہ ، عدنان علی شاہ ، عباد اللہ مہمند ، شبیر جان ، آفتاب علی خان ، احسان شیر پاؤ ، محمد جان دلسوز ، رفاقت اللہ ، ضیا ء محمد ، واجد علی اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر پریس کلب چارسدہ نے اس موقع پر شرکائے اجلاس کے اکثریتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائینگے ۔ تاجر اتحاد کے بعض افراد کا صحافیوں اور مقامی نجی ایف ایم ریڈیو چینل پر بے جا الزامات کسی صورت بر داشت نہیں کئے جائینگے ۔ تاجر اتحاد کے بعض رہنماؤں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی جبکہ صحافیوں کی عزت نفس ،مقام اور مورال ہر فورم پر مقدم رکھا جائیگا ۔

اس حوالے سے خافظ وزیر محمد ، سید شاہ رضا شاہ اور علی اکبر مہمند پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پریس کلب کے صحافیوں کے بہترین تر مفاد میں تنازعات کے حل کے حوالے سے کر دار ادا کرے گی ۔ دریں اثناء اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تاجر اتحاد کے سرگرمیوں سے مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا اور مقامی ایف ایم ریڈیو چینل دلبر نیوز اور چارسدہ نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عنقریب ایک بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں سیاسی پارٹیاں ، سول سوسائٹی ، تاجر اور صحافی برادری کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔