چارسدہ،ایم این اے مولانا گو ہر شاہ نے 27معذوروں کو وہیل چےئر ز فراہم کردیں

منگل 24 فروری 2015 22:44

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)ایم این اے مولانا سید گو ہر شاہ نے 27معذوروں کو وہیل چےئر ز فراہم کئے ۔ مختلف موذی امراض میں مبتلا غریب اور لاچار مریضوں کے علاج معالجہ پر بھی پانچ لاکھ رروپے خرچ کئے گئے ۔ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید کی ذاتی دلچسپی سے دیگر معذوروں کیلئے بھی عنقریب حصوصی پیکج فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے معذور افراد میں وہیل چےئرز تقسیم کرنے کے بعد منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید کے تعاون سے چارسدہ کے 27معذور افراد کیلئے وہیل چےئر ز حاصل کئے گئے جبکہ پانچ لاکھ روپے معذوروں کے علاج معالجہ پر خرچ کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے مخیر حضرات آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی بیت المال کے تعاون سے بہت جلد چارسدہ کے معذوروں کیلئے حصوصی پیکج فراہم کیا جائیگا۔