چارسدہ میں دیردشمنی پر شہری کو قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

منگل 24 فروری 2015 22:43

چارسدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) چارسدہ میں دیرینہ دشمنی پر شہر ی کو قتل کردیا گیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق تنگی کے حدود چونترہ پل کے قریب مبینہ ملز مان امیر زادہ ولد خائستہ گل ، محمدے ، اختر منیر پسران امیر زادہ نے سابقہ قتل و مقاتلے کے دشمنی کی بناء پر اختر گل ولد خائستہ گل کو فائر نگ کرکے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول اختر گل کے بیٹے وقاص کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :