اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن سے استعفیٰ دے کر گاڑی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھجوا دی

منگل 24 فروری 2015 22:41

اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن سے استعفیٰ دے کر بطور چیئرمین ملی ہوئی گاڑی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کا اجلاس ایک سال سے زائد عرصہ سے ایک بھی اجلاس نہیں ہوا کیونکہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دید یا تھا جس کی وجہ سے کمیٹی کی زمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا ذرائع نے مذید بتایا کہ اسد عمر نے کمیٹی کی گاڑی بھی واپس کر دی ہے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑی واپس کرنے اور اسعفی دینے کی تصدیق کر دی ہے لیکن ان کا استعفی تاحال منظور نہیں ہوا