مشاہد اللہ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قائم ادارہ تحفظ موحولیات کی کارکردگی کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی

منگل 24 فروری 2015 22:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات، مشاہد اللہ خان نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قائم ادارہ تحفظ موحولیات (Pak-EPA Islamabad)کی کارکردگی کے مطلق میڈیا میں چھپنے والی خبروں کا آج سخت نوٹس لیتے ہوئے اس ادارے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اس ادارے کے مطلق خبریں شائع ہورہی تھیں کہ مرگلانیشنل پارک کی زمین پر تجاوزات رنے، پہاڑوں کی کٹائی اور آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کئی کیسز بنائے مگر یہ ادارہ ان فیکٹریوں کے خلاف کوئی ایکشن کرنے کے سلسلے میں اپنی سفارشات پر عمل درآمد ناکراسکا اور یہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریاں ابھی تک کام کررہی ہیں، جب کہ ان کے اور ان کے مالکان کے خلاف اس ادارے کو سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے ادارے کی غیراطمینان بخش کارکردگی پر برھمی کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قائم ادارہ تحفظ موحولیات (Pak-EPA Islamabad) ہوتے ہوئے شہر اور اس کے اطراف والے علاقے ماحولیاتی آلودگی کے زد میں ہیں اور لوگوں کو لوگوں کو صاف پانی تک مہیا نہیں ہے۔