سام سنگ نے MENA فورم 2015 میں نئے لانڈری اورفلورکیئر لائن اپ کا اعلان کردیا

منگل 24 فروری 2015 22:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے وسطی ایشیاء اورشمالی افریقہ کے خطے کیلئے اپنے ہوم اپلائنسزلانڈری اورفلورکیئرلائن اپ میں اضافہ کے نئے سلسلے کا اعلان کیا ہے ۔ سا م سنگ نے 2015 Samsung MENA میں شاندار کارکردگی،سمارٹ ڈیزائن اور فعالیتی خصوصیات کے حامل جن تازہ ترین ایجادات کی نمائش کی ان میں ون سٹاپ لانڈری سلوشن activ dualwashTM اورانقلابی روبوٹ ویکیوم POWERbot VR9000 شامل تھے ۔

سام سنگ dualwashTM واشنگ مشین میں پانی کے جیٹ اورنرم رگڑ کی سطح کے ساتھ بلٹ انsink شامل ہے جوپکے داغ دھبوں کو علیحدہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ dualwashTM Activ آل ان ون سلوشن صارفین کودھلے ہوئے کپڑے مختلف مقامات پرپھیلانے کے بجائے کپڑے دھونے کا پورا عمل لانڈری یونٹ میں انجام دینے کے قابل بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کا نیا POWERbot VR9000 ویکیوم جدید ٹیکنالوجی اور مختلف فیچرزکا حامل ہے۔

اس کا ڈیجیٹل انورٹرموٹر، قالین کے تہہ کے اندر چھپے گند کے خاتمے اور دوسرے ملبے کواٹھانے کیلئے روایتی ویکیوم سے 60 گنا زیادہ انجذاب کی طاقت رکھتا ہے۔ CycloneForce ٹیکنالوجی گندگی کے ذرات کوایک الگ چیمبرمیں سٹورکرتا ہے تاکہ طاقتور سکشن برقرار رکھنے کیلئے یہ ذرات رکاوٹ نہ بنیں ۔اعلی کارکردگی کے حامل چپس، سینسر اوراس پرنصب ڈیجیٹل کیمرہ گھر کا ایک مکمل نقشہ تخلیق کرتا ہے اورپھرچھوٹے چھوٹے رکاوٹوں سے بچتے ہوئے خودکارطریقہ سے صفائی کا عمل پورا کرتا ہے۔