قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
منگل 24 فروری 2015 22:35
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر (ن) لیگی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں منظم دھاندلی کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی نے قمرزمان کائرہ کو جب گورنر لگایا تو رولز موجود نہیں تھے، اب اسمبلی کے قواعد بن چکے ہیں، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہو ہی نہیں سکتے نہ ہی الیکشن شیڈول آنے کے بعد کوئی آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے‘ کے پی میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے رابطے جاری ہیں‘ پیپلز پارٹی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑے گی ‘اپوزیشن کے پاس ایوان بالا میں واضح اکثریت ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیر اطلاعات کے بیان کی سمجھ نہ آنے پر رابطہ کیا اور ان کو سمجھایا کہ وہ بادشاہ لوگا ہیں، پتہ چلتا نہیں اور بات کر دیتے ہیں، ہم قمر زمان کائرہ کو تب گورنر لگایا تھا جب قواعد و ضوابط نہیں بنے تھے، جب گلگت بلتستان میں اقنون اور قواعد بن گئے تو قمر زمان کائرہ کو گورنر شپ کو ہٹا کر مقامی خاتون کو گورنر بنایا، خاتون گورنر کی وفات کے فوری بعد وزیر امور کشمیر کو عارضی گورنر بنانے کے بجائے سپیکر گلگت بلتستان کو گورنر کا اضافی چارج دیا، انہوں نے پارٹی قاد ذوالفقار علی بھٹو کی بطور مارشل لاء ایڈمنسٹریشر بننے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ خان کے وقت قانون نہ ہونے کی وجہسے ذوالفقار علی بھٹو نے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالا تاہم جیسے ہی عبوری آئین بنا، انہوں نے صدر اور 1973 کے آئین کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، دوبارہ انہوں نے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ نہیں سنبھالا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.