Live Updates

تحریک انصاف جو بندہ لے وہ حاجی نمازی بن جاتاہے:عابد شیر علی

منگل 24 فروری 2015 21:49

تحریک انصاف جو بندہ لے وہ حاجی نمازی بن جاتاہے:عابد شیر علی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف جو بھی بندہ لے وہ حاجی نمازی ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف حاجیوں کی پارٹی ہے یہاں جو بھی جاتا ہے وہ حاجی نمازی ہو جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ڈرائی کلین فیکٹری ہے جہاں تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد سیاست دان صاف ستھرے ہو جاتے ہیں ۔عابد شیر علی کا کہناتھاکہ ہم نے اپنے کارڈ اوپن کر دیئے ہیں ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات