ننکانہ صاحب ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 7افراد شدید زخمی

منگل 24 فروری 2015 21:35

ننکانہ صاحب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بچیکی روڈ پر لیٹاں گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا،شاہ کوٹ روڈ پر چک نمبر 10 میں تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 28سالہ یاسر شدید زخمی ہو گیا،مین جی ٹی روڈ کڑکن موڑ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ تبسم شدید زخمی ہو گئی۔

کچہری پھاٹک ننکانہ صاحب کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 65سالہ خالد شدید زخمی ہو گیابچیکی روڈ پر حسیب وقاص شوگر مل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 40سالہ محمد اسحاق شدید زخمی ہو گیا،شاہ کوٹ روڈ پررتوآنہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی چین میں اچانک چادر آنے سے مو ٹر سائیکل گر گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ لیاقت علی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

شاہ کوٹ روڈ پرچکنمبر 5 گ ب کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بارش کی وجہ سے سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 22سالہ الطاف حسین شدید زخمی ہو گیا۔ان تمام رخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
؎

متعلقہ عنوان :