جگلوٹ سئی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا،

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر کی عمائدین جگلوٹ سئی کے وفدکو یقین دہانی

منگل 24 فروری 2015 21:24

گلگت( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے عمائدین جگلوٹ سئی کے وفدکو یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا ۔ منگل کو عمائدین کے وفد نے نگران وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انکو سئی جگلوٹ کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہا کہ فیز 3کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

سول ہسپتال جگلوٹ جو کہ ایک آرثہ دراز سے 50بیڈ کی منظوری ہونے کے باوجود اس ہسپتال کے معاملہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور چھوٹی سے چھوٹی بیماری کے علاج کے لئے گلگت یا اسلام آباد جانا پڑ تا ہے جس کے وجہ سے سئی جگلوٹ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ڈیوٹی پر مامور ہسپتال عملہ بھی غائب رہتا ہے ، انہوں نے اور بہت سے مسائل کا ذکر کرتے ئے کہا کہ جگلوٹ سب ڈویژن ہونے کے باوجود عمارت اور ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن کا کام بھی گلگت شہر میں کیا جاتا ہے جس پر فوری طور پر عمل دارآمد کرایا جائے ۔

(جاری ہے)

عمائدین جگلوٹ نے تعلیمی پسماندگی کے حوالے سے ویزر اعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹر کالج کی بلڈنگ ہونے کے باوجود کالج بند بند پڑا ہے جسے طلبہ کے لئے کھول کے تعلیمی لہذسے پسماندہ علاقے کی جہالت ختم کیا جائے ۔ انہوں نے آرمی پبلک سکول او ر گرلزکالج جگلوٹ جو کہ آپ گریڈ کی منظوری ہونے کے باوجود ابھی تک کام شروع نہیں ہوا ہے لہذا سے مسئلہ پر بھی جلد ازجلد کام شروع کروایا جائے ۔

عمائدین جگلوٹ میں صدر عمران دانش صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ، محمد طلحہ ملک جنرل سیکریٹری ، شیر عالم خان ،وقار احمد قریشی عنایت ایڈووکیٹ ،ضیاالحق میر ،اشتیاق احمد ، محمد اشرف ، اسماعیل و دیگر شامل تھے ۔انہون نے ٹیکنکل ایجوکیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ شیر جہان میر کو اگاہ کرتے ہوئے کہا 60ہزار کی آبادی ہونے کے باوجود ایک بھی ٹیکنکل کالج نہیں ہے ،کم از کم ایک ٹیکنکل کالج دیا جائے ۔

عمائدین جگلوٹ سئی نے سونیار داس کے حوالے سے جو متنازعہ بنایا جارہا ہے جس کی اصل مالکان سئی جگلوٹ کے عوام ہے اور اس زمین کو خالصہ سرکار قرار دینا سئی کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے جس پر جگلوٹ کے عوام سرآپا احتجاج ہیں۔اس معاملہ کو بھی جلد از جلد حل کرکے عوام کی زمین عوام کو حوالے کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :