گلگت بلتستان ، مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے بعض علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع

منگل 24 فروری 2015 21:09

غذر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے بعض علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا غذر میں شدید برفباری کی وجہ سے گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے جبکہ تحصیل یاسین کے بالائی علاقے درکوٹ میں طوفانی برف باری سے بجلی کے متعدد پول ٹوٹ گئے ہیں اور درکوت کے علاقے میں تین فٹ سے زائد برف پڑنے کی وجہ سے محکمہ برقیات کے عملے کو بحالی کاکام میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور درکوت کے مکینوں کو گیس اور سوختنی لکڑی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تحصیل پھنڈر کے علاقہ یولنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کے باعث روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے اور پورا تحصیل کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہرہ کی بندیش سے عوام کو سخت سفری مشکلات درپیش ہورہے ہیں روڈ کی بندش سے علاقے میں ایشاء خوردنوش اور ادویات کی قلت کا مسلہ درپیش ہونے کا خد شہ ہے۔علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے شاہرہ کو جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :