گوجرانوالہ (ن) لیگ کے نائب صدر میاں ریاض انصاری کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان،
صوبائی صدر سے رانا ساجد شوکت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے‘ اعجاز چوہدری کی گفتگو
منگل 24 فروری 2015 20:48
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے صوبائی سیکرٹریٹ میں نائب صدر پنجاب رانا ساجد شوکت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر گوجرانوالہ سے سیاسی گھرانے کی اہم شخصیت مسلم لیگ (ن) لیگ سابقہ نائب صدر میاں ریاض انصاری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور چیئرمین عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) لیگ مفادپرستو ں کا ٹولہ ہے ، موجودہ نااہل حکمران عوام کی امیدوں پر پورانہیں اتر سکے ، عمران خان غریب عوام کو زبان دی اور ملک وقوم کو بحرانوں سے دیانتدار اور محب الوطن قیادت ہی نکال سکتی ہے، پوری قوم کی نظریں ، عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ۔(جاری ہے)
اعجازاحمدچوہدری نے میاں ریاض انصاری اور ان کے ساتھیوں کا تحریک انصا ف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ میاں ریاض انصاری کی تحریک انصا ف میں شمولیت سے پارٹی گوجرانوالہ میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی، گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے عہدیداروں کی تحریک انصاف میں شمولیت عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہوشربا مہنگائی ، بے روزگاری اور بدترین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر (ن) لیگ کا گراف تیزی سے نیچے گر رہا ہے ، (ن) لیگ کی کشتی میں اتنے سوراخ ہو گئے ہیں کہ عہدیداراور کارکن (ن) لیگ کو چھوڑ چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،میاں برادران نے ملک وقوم کو مکمل طور پر نظرانداز کر رکھا ہے ،ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے لیکن شریف خاندان کے کاروباری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی خدمت کے جھوٹے دعویدار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے حکمران بلدیاتی الیکشن کروانے سے ڈر رہے ہیں، اگر (ن) لیگ کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی غرور ہے تو پھر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.