ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن گرانفروشی پر1,05,300 روپے جرمانہ عائد،

24 افراد کے خلاف مقدمات درج،31 افراد گرفتار جن میں سے07 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا‘ڈی سی او لاہور

منگل 24 فروری 2015 20:47

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 860مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر78 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,05,300 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

24افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر31افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :