محمد جاوید انور بوبک نے پاکستان ریلوے کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا چارج سنبھال لیا

منگل 24 فروری 2015 20:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) محمد جاوید انور بوبک نے پاکستان ریلوے کے پہلے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا چارج سنبھال لیا۔ ریلوے میں22ویں گریڈ کا یہ عہدہ چند روز قبل وجود میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نے محمد جاوید انور کو اس عہدے پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جو جنرل منیجر آپریشنز کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن وزارتِ ریلوے نے جاری کردیا ہے۔ یہ عہدہ پہلے جنرل منیجر آپریشنز کہلاتا تھا اور اسے گریڈ 21 کا آفیسر سنبھالتا تھا۔

متعلقہ عنوان :