Live Updates

حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ایم اویوز سے الماریاں بھرنے اور فوٹو سیشن پر مرکوز ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ،

دھاندلی کے ذریعے بر سر اقتدار آنیوالی (ن) لیگ نے انتخابی منشور میں کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

منگل 24 فروری 2015 20:26

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے صرف ایم اویوز سے الماریاں بھرنے اور فوٹو سیشن پر مرکوز ہے ،دھاندلی کے ذریعے بر سر اقتدار آنے والی مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور اسی وجہ سے یہ عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران کسی بھول کا شکار ہو چکے ہیں ، بتانا چاہتے ہیں کہ جب بھی عمران خان سڑکوں پر آنے کی کال دیں گے پی ٹی آئی کے کارکن پہلے سے زیادہ جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران عوام کو سہانے خواب دکھائے لیکن دو سال گزرنے کو ہے ایک بھی خواب اور وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ، شریف برادران نے قرضے نہ لینے کے دعوے کئے لیکن آج غیر ملکی قرضوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انشا اللہ اس ملک میں جب بھی پی ٹی آئی بر سر اقتدار آئے گی عوام کو سماجی اور معاشی انصاف ملے گا ۔ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :