بھارتی کوسٹ گارڈ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

منگل 24 فروری 2015 20:21

بھارتی کوسٹ گارڈ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری۔2015ء)بھارتی کوسٹ گارڈ آفیسر بی کے لوشالی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بی کے لوشالی کوسٹ گارڈ میں چیف آف اسٹاف نارتھ ویسٹ ریجن تھے،جنہوں نے پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے معاملے پرحکومتی مؤقف کے خلاف بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔