جئے سندھ قومی محاذ ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مقامی قوم پرست رہنماؤں پر مقدمہ درج کئے جانے کے خلاف مظاہرہ

منگل 24 فروری 2015 20:20

ٹنڈومحمدخان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جئے سندھ قومی محاذ ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مقامی قومپرست رہنماؤں پر مقدمہ درج کئے جانے کیخلاف جسقم کے وائیس چیئرمین کیہر انصاری کی قیادت میں اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیاگیا ، اس موقع پر مرکزی وائیس چیئرمین کیہر انصاری ، ضلعی رہنماؤں منیر نظامانی ، ظہور احمد ہالیپوٹو ، جاوید ہالیپوٹو ، لالا گل محمد ملاح ،گلشیر کولاچی ودیگرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طو ر پر تجاویزات کیخلاف آپریشن شروع کیا ، جس میں تاجر برادری کو لاکھوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑا ، تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے قومپرست تنظیموں نے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی اور حیدرآباد روڈ احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی لیکن ٹنڈومحمدخان پولیس کے ایس ایچ او نے ڈپٹی کمشنر کے اشاروں پر پر امن قومی کارکنان پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قومپرست پارٹیوں کے رہنماؤں پر درج کئے جانیوالی جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ، جس کی تمام تر ذمیداری ٹنڈومحمدخان پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :