رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں سمیت 50ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 24 فروری 2015 20:20

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں سمیت 50ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس نے عباس ٹاوٴن ،قصبہ کالونی ،لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ کے 5ٹارگٹ کلرز سمیت 50ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں ،مذہبی اور کالعدم جماعتوں سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :